Live Updates

بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے

پشاور زلمی کے کپتان نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 42 گیندوں پر 56 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 اپریل 2025 16:30

بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اپریل 2025ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل میں منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ 
 بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 42 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

 
بابر اعظم اب پی ایس ایل کی تاریخ میں 400 چوکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں ۔ فخر زمان اس فہرست میں 254 چوکوں کے ساتھ دوسرے جب کہ محمد رضوان 236 چوکے لگا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں حاصل کیا۔

 
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور حسین طلعت بالترتیب 56 اور 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 20، صائم ایوب 2 اور ٹام کوہلر-کیڈ مور 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 
قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 
قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16، رشاد حسین 13، فخر زمان 10، حارث رؤف 10، سیم بلنگز 9، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2، محمد عضب 0 اور عبداللہ شفیق 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ آصف آفریدی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات