
نمل میں منعقد ہونے والا پانچ روزہ سپرنگ فیسٹیول شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر
جمعہ 25 اپریل 2025 16:50
(جاری ہے)
طلبہ کی بھرپور شرکت نے ان سرگرمیوں کو یادگار بنا دیا۔ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے اتحاد، ہمدردی اور ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس چیلنجنگ دور میں ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا، ہمارے نوجوان امید کی کرن ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر مجھے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے۔ریکٹر نمل نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان ہی ملک کے مستقبل کے رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیادت ایک الٰہی ذمہ داری ہے جس طرح قائداعظم محمد علی جناح کو اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی آزادی کے لئے منتخب کیا،ہمیں دوسروں کے لئے جینا سیکھنا ہوگا، ان کے دکھ درد کو محسوس کرنا ہوگا، تعلیم سب سے بڑا معاشرتی مساوات کا ذریعہ ہے اور نمل ان باصلاحیت طلبہ کی مکمل معاونت کرے گا جو وسائل کی کمی کا شکار ہیں،اپنے عمل کو دکھاوے کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لئے انجام دیں، اگر نمل کے طلبہ نمایاں ہوں گے تو نمل بھی نمایاں ہوگا۔فیسٹیول کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں، ثقافتی اتاشیوں اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر، ہزارہ، سرائیکی خطہ اور گلگت بلتستان کے روایتی رقص اور ثقافتی مظاہروں نے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ 15 سے زائد ممالک کے بین الاقوامی اسٹالز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی، جن میں مختلف ممالک کی ثقافت، روایات، ملبوسات اور کھانوں کی جھلک پیش کی گئی۔تقریب کا اختتام اجتماعی تصویری سیشن، مہمانان خصوصی اور اسپانسرز کو یادگاری تحائف کی تقسیم اور خوشی، اتحاد و امید کے جذبات کے ساتھ ہوا۔یہ رنگا رنگ ہفتہ تنوع، تخلیق اور ہم آہنگی کا خوبصورت مظہر رہا، جو نمل کے اس عزم کا عکاس ہے کہ یہ ادارہ صرف علم نہیں بلکہ عالمی شہریوں کی تربیت کا مرکز ہے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.