Live Updates

غیر قانونی طور پر مقیم تمام 249 افغانی واپس جاچکے ہیں،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمداور کرنل پاک آرمی ظفر اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد تجاوزات اپریشن سے آگاہ کیااور بتایا کہ امین پور بنگلہ اڈا پر بڑا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں اپریشن کے ساتھ اب دیہی علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہرات پر ریڑھی بازار قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پیغام پاکستان کے بیانہ کو ضلع کے کونہ کونہ میں پھیلایا جارہا ہے۔جمعہ کے خطبات اور تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشنز کا انعقاد جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے فیسکوکو آن بورڈ لیا گیا ہے جنہیں انتظامیہ وپولیس کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہری خوبصورتی کے لئیجاری اقدامات سے بھی آگاہ کیااور بتایا کہ بازاروں میں تجاوزات کا صفایاکرانے کے ساتھ دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے بورڈز آویزاں اور شٹرز کو یکساں رنگ کا رنگ کرایا گیاہے۔انہوں نے ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کے اعدادوشمار پیش کئے اور بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ سول ڈیفنس اس جان لیوا کاروبار کے قلع قمع کے لئے متحرک ہیں۔

علاوہ ازیں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن پر بریفنگ بھی دی۔انہوں نیٹریفک مینجمنٹ،ڈمپرز کے داخلہ پر پابندی پر عملدرآمد سے بھی آگاہ کیاجبکہ انسداد گداگری مہم سمیت دیگر ایجنڈا آئٹمزپر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام 249 افغانی واپس جاچکے ہیں۔ڈی پی او نے سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیااور بتایاکہ پراجیکٹ عنقریب شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام ترجیح ہیاور کسی کو امن کی خوشگوار فضاء میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات