Live Updates

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کوتاحال سماعت کے لیے مقررنہ کیاجاسکا

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

qاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء)عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کوتاحال سماعت کے لیے مقررنہ کیاجاسکااس کے لیے جسٹس انعام منہاس نے غلطی سے آئی ہوئی فائل واپس رجسٹرار کوارسا ل کردی تھی ،پی ٹی آئی رہنمائوں کااحتجاج بھی کام نہ آسکا،پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی ، جس کے بعد فائل رجسٹرار آفس کی مختلف برانچز میں گھوم رہی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ درخواست کواگلے 72گھنٹوں میں سماعت کے لیے مقررکیے جانے کاامکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات