Live Updates

مری ،پاکستان کی افواج صلاحتیوں میں کسی سے پیچھے نہیں ، فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہتھیار موجود ہیں ،سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی

جمعہ 25 اپریل 2025 18:40

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) )مسلم لیگ ن کی سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے بھارت کی ہمیشہ یہ روش رہی ہے اس نے پاکستان کو نیچا دکھانے اور پراپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے کبھی جانے نہیں دیا ۔مقبوضہ وادی کشمیر پہلگام واقع پر ایک بار پھر عالمی برادری کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے جس پرقومی سلامتی کمیٹی میں جارحانہ جواب بھارت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔

میڈیا کو جاری پیغام میں آمنہ سردار نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے قوم بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آمنہ سردار کا کہناتھا بھارت نے مقبوضہ وادی پر غاصبانہ قبضہ کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد کو تسلیم نہیں کیا جو دنیا کے اس بڑے ادارے کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

جس کی بات اور فیصلے کو اہمیت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے متعدد مرتبہ بے نقاب ہوا ہے جہاں اقلیت کے حقوق ہمیشہ جبر اور تشدد سے مسخ کئے گئے ہیں۔

آمنہ سردار کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں قومی سلامتی کونسل کا سخت موقف عوام کے دل کی آواز ہے۔پاکستان کی افواج صلاحتیوں میں کسی سے پیچھے نہیں ہے فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہتھیار موجود ہیں جو دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر دنیا کے سامنے ان کو رسوا کر سکتے ہیں ۔پاکستانی قوم شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے اور وہ کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات