Live Updates

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے 25کروڑ عوام کی امنگوں کے عکاس ہیں ، رانا تنویر حسین

ہفتہ 26 اپریل 2025 00:50

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے 25کروڑ عوام کی امنگوں کے عکاس ہیں پاکستان کا دفاع مضبوط اورمحفوظ ہاتھوں میں ہے ماضی کی طرح اب بھی بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ اور دندان شکن جواب دیا جائے گا، خطہ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور قیام امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت وتعمیری کردار اداکیاہے ، بھارتی وزیر اعظم مودی کی گیدڑ بھبھکیوں سے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا، پلوامہ ڈرامہ کی طرح پہلگام ڈرامہ بھی اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور آبی جارحیت کی دھمکی بھارتی وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ، بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ملکی دفاع و سلامتی کیلئے ہر حد تک جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شہباز چھینہ اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائلسز یونٹ میں نئی مشینوں کی فراہمی کے موقع پر افتتاحی تقریب اور ڈی ایس پی سی آئی اے ملک طاہر صدیق وسابق کونسلر ملک عمر صدیق کے جواں سال بھائی ملک علی صدیق کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسابق ایم پی اے افضل سلطان ڈوگر، سابق چیئرمین بلدیہ حاجی میاں محمد شفیق اشرفی و دیگر بھی موجود تھے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ بھارتی دھمکیاں پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں جنہیں ہرگز خاطر میں نہیں لایا جائے گا پاکستان امن پسند عوام کا ملک ہے جو خطہ میں پائیدار امن کا قیام چاہتے ہیں مگر بھارت خطہ کو تباہی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتا ہے،حکومت قومی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گی ملکی سلامتی و عوامی خوشحالی (ن) لیگ کا وژن ہے جس کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے اب ملکی معیشت مزید توانا ہوگی عوام کی زندگیوں میں مثبت و تعمیری تبدیلیاں رونماہوئی ہیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے اور غربت و بے روزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو مثالی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات