مقبوضہ جموںوکشمیر:انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیریوں کو انکی املاک سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری شخص کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے احکامات پر ضلع کے علاقے پالپورہ قاضی آباد میں حبیب اللہ گنائی کی کئی لاکھ مالیت کی اراضی ضبط کر لی۔

نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کو ان کے گھروں ، زمینوں او ردیگر املاک سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ تیز کر دیا جس کا مقصد انہیں معاشی طورپر مفلوک الحال بنانا، اپنے ہی وطن میں بے گھر کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں بھارتی ہندوﺅں کو دیگر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔