نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فونک رابطہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ہفتہ کو ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے انہیں غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئےنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کیا اور جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان سے اظہار تشکر بھی کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔\932