Live Updates

جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

سکھر میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہر کے مصروف ترین تجارتی و کاروباری مرکز گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی دھرنا اور جلسہ کا انعقاد

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہر کے مصروف ترین تجارتی و کاروباری مرکز گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی دھرنا اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں مولانا حزب اللہ جھکرو، عبدالحفیظ شیخ ، خیر محمد تنیو سمیت دیگر رہنمائوں و ذمہ داروں و سیکڑوں کارکنان و معزز شہروں نے شرکت کی اور فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعریبازی کی ، جلسہ عام اور احتجاجی دھرنے میں شریک کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی اور فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ، جلسہ عام اور دھرنے کے شرکا ء سے خطابات کے دوران مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں تاجر تنظیوں نے مکمل شٹر ڈائون ہٹرتال کر کے اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی پر مذمت کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کی شیطانی تثلیث کے خلاف ہے، اور پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

آج کی اس ہڑتال نے مسلم حکمرانوں کو واضع پیغام ہوگا کہ وہ بے حمیتی ترک کریں، اور کھل کر غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں کھڑے ہوںانہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ یوم احتجاج میں شریک ہو کر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کریںتاکہ پاکستان سے پر امن پیغام جائے کہ پاکستانی قوم اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اسرائیلی رسد کومکمل روک دینگے انہوں نے عالمی قوتوں سے اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیکر فلسطینی مسلمانوں کے انکے انسانی حقوق فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات