
۵بھارت کبھی بھی پاکستان پر حملہ کرنے کا احمقانہ قدم اٹھا نہیں سکتا پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے
ہفتہ 26 اپریل 2025 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ غزہ کی صورتحال پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے فلسطینیوں سے یہ خطہ چھین کر اسرائیل کے حوالے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مسلم ممالک صورتحال کی نزاکت کو محسوس کریں امن فورس تشکیل دی جانی چائیے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ 57ممالک پر مشتمل فوج جس کے سربراہ سابق چیف آف اارمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف ہیں یہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، تاہم 57مسلم ممالک پر مشتمل افواج اس طرح کام نہ کرسکی جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی، پلیٹ فارم کو فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں،اسی لئے امن فورس کا قیام عمل میں لانا چائیے ۔انہوں نے کہاکہ فلسطین میں تاریخ انسانی کی بدترین نسل کشی کی گئی ہے پاکستان راہ حق پارٹی فلسطین غزہ اور بیت المقدس کے مسئلے پر مفتیان کرام کے فتوئوں کی حمایت کرتی ہے اورہم فلسطین کی حمایت میں ملک بھر میں مرکزی انجمن تاجران کی کامیاب ہڑتال پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ ہم وکلا کے دھرنے کی بھی حمایت کرتے ہیں ساتھ میں یہ گزارش بھی کرتے ہیں کہ مال بردار گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں کو راستہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں کینالز کے ایشو پر تشویش ہے ہمارے یہاں ہر ایشو کو پہلے متنازعہ بنایا جاتا ہے پھر اس کا حل نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے ایسا کیوں ہے یہ سوچنے کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ پاکستان ہی مستحکم اور خوشحال پاکستان کاضامن ہے کسی کو اپنے مفاد میں قوم کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پاکستان کا استحکام ہی ہر شخص کی انفرادی اور تمام شہریوں کی اجتماعی خوشحالی کا ضامن ہے ۔انہوں نے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کو بھارت کی ہٹ دھرمی قرار دیا اور فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا اعلان
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی، بھارت کے 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی وڈیوز ہمارے پاس ہیں، وزیرداخلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.