
ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ، اس طرح کے تعاون سے ہم بلاک چین معیشت میں سرمایہ کاری، جدت اور عالمی قیادت کے نئے دروازے کھول رہے ہیں،وفاقی وزیرخزانہ
ہفتہ 26 اپریل 2025 22:10
(جاری ہے)
پاکستان کی یہ پیش قدمی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ملک مالی جدت کی نئی لہر کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت نے جلد ہی کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کے جامع پالیسی اعلانات کی تیاری کی طرف اشارہ کیا ہے، جو پاکستان کو دنیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کرپٹو مارکیٹس میں سے ایک بنانے میں مدد دے گا۔
یہ معاہدہ ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے وزیرِ خزانہ، کونسل کے سی ای او، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شریک ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے درج ذیل شعبوں میں تعاون کریں گے، ان شعبوں میں بلاک چین پر مبنی مالی مصنوعات کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکسز کا قیام ، ڈیسنٹرلائزڈ فنانس پروٹوکولز کی ذمہ دارانہ ترقی کو فروغ دینا ، جائیداد اور دیگر اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے امکانات کا جائزہ ، ترسیلات زر اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائن کے استعمال کو بڑھانا ، بلاک چین انفراسٹرکچر اور عالمی ریگولیٹری رجحانات پر مشاورت شامل ہیں۔ پاکستان دنیا کی سب سے امید افزا ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے، جہاں 64 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔ ملک کرپٹو کرنسی کے استعمال کے لحاظ سے دنیا کے سر فہرست ممالک میں شامل ہے، جہاں سالانہ تقریباً 300 ارب ڈالرکی کرپٹو لین دین ہوتی ہے اور 2.5 کروڑ سے زائد صارفین فعال ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی، فری لانس معیشت کی مضبوطی اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں حکومتی دلچسپی کی وجہ سے پاکستانی نوجوان ویب تھری انوویشن کی اگلی لہر کو آگے بڑھانے کے لیے منفرد پوزیشن میں ہیں۔ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ اور ٹیکنالوجی سیکٹر ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اس طرح کے تعاون سے ہم بلاک چین معیشت میں سرمایہ کاری، جدت اور عالمی قیادت کے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ہمارا تعاون صرف ایک شراکت داری نہیں بلکہ یہ ہماری نوجوان آبادی کو بااختیار بنانے اور پاکستان کو عالمی فنانس کے مستقبل سے جوڑنے کی ایک حکمتِ عملی ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت نے پاکستان کی توانائی اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی توانائی، بصیرت اور صلاحیت اسے ڈیسنٹرلائزڈ فنانس کے مستقبل کی تعمیر کے لیے دنیا کے سب سے دلچسپ مقامات میں سے ایک بناتی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.