Live Updates

بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی توپاکستان کیجواب کو تاریخ یادرکھے گی، طلال چوہدری

پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہرطرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیرمملکت

اتوار 27 اپریل 2025 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نیمہم جوئی کی غلطی کی توپاکستان کیجواب کوتاریخ یادرکھے گی، سندھ طاس معاہدے کی معطلی مودی کی سیاسی بڑھک ہے، بھارت پاکستان ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، پانی روکنے کی دعویدار مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑدیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہرطرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی مودی کی سیاسی بڑھک ہے، عملا بھارت پاکستان کے پانی کی ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، بھارت نیمہم جوئی کی غلطی کی توپاکستان کیجواب کوتاریخ یادرکھے گی، پاکستانی قوم اورمسلح افواج ہرطرح کی جارحیت سینمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیاکاکردارقابل تحسین ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا بیک فٹ پر کردیا اور اس کے جھوٹے پروپیگنڈے کو شکست دی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکارکی پہلی واردات نہیں، مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اورمذہبی انتہاپسندی پر مبنی ہے، مودی کیبطوروزیراعلی گجرات مسلمانوں پرمظالم دنیاابھی بھولی نہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، آج دو قومی نظریے کا ایک ایک حرف سچ ثابت ہورہا ہے، مودی سرکار کی تمام ترقانون سازی مسلمان دشمنی پر مبنی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ دو طرفہ نہیں عالمی معاہدہ ہے، پاکستان کا پانی روکنے کا دعوی کرنیوالی مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑدیا،ھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات