Live Updates

بھارت کسی جارحیت کا مقابلہ کرے گا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،سیدمنظورحمدشاہ جیلانی

مودی ایک بے غیرت مکار دشمن ، اس کی چالوں سے ہر مسلم ملک کو بچنا چائے،سینئرحریت رہنماکابیان

اتوار 27 اپریل 2025 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پہلگام واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، بھارت کسی جارحیت کا مقابلہ کرے گا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر حریت رہنماء سید منظور احمد شاہ جیلانی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت ایک مکار دشمن ہے جس نے اس وقت تک لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اور آج بھی بھارت مقبوضہ وادی کے اندر بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے جس کی ہم اور عالم انسانیت پر زور مذمت کرتی ہے۔

سیدمنظوراحمدشاہ نے کہاکہ مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے پہلے پانی کم کیا اور پھر اچانک سے پانی چھوڑ کر یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک بے غیرت مکار دشمن ہے، اس کی چالوں سے ہر مسلم ملک کو بچنا چائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سندھ تاس عالمی معاہدہ ہے اسے بھارت کسی وجہ سے بھی یک طرفہ طور ختم نہیں کرسکتا،اگر اسنے پانی روکا تو جنگ اور تباہی بھارت کا مقدر ہے اور اسکا پانی بھی چین کی مدد سے روکا جائے گا۔

سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ بھارتی قابض ناجایز حکومت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو پہلگام ہندوتوا دہشت گرد حملے سے ابتک2500 کی تعداد میں گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر چکی ہے، مقبوضہ وادی میں لوگوں کی زمینیں ضبط کی جارہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی اور کشمیری ایک جان دو قالب ہیں ،بھارت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں تم کچھ بھی کر لو کشمیر کی مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جسکا پوری دنیا میں ایک وقار اور بھاری مقام ہے ،ہمیں اپنی بہادر افواج پاکستان پر اعتماد اور فخر ہے، کشمیری عوام اور پاک فوج بھارتی بے غیرت دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کا عزم با الجزم کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی حکمرانوں کے پانی کے بند اور چھوڑنے کے مزموم کھیل کی مزمت کرتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام اور کشمیری مظلوم قوم اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے اوربھارتی جنگی جنون کو روکے ورنہ بھارت ٹوٹ کر بکھر جائے گا جسکی ساری ذمہ داری دہشت گرد مودی پر عائد ہوگی۔انہوںنے کہاکہ کشمیری جب تک اپنا حق نہیں لیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے، سپہ سالار پاکستان چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر پوری پاکستانی عوام آپ ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات