Live Updates

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن لاڑکانہ ڈویژن کے صدرکی سیدذوالفقارشاہ سے ملاقات

اندرون سندھ بلدیاتی اداروں میں تنخواہوں میں کٹوتی، غیرقانونی پروموشن اور ٹریڑری سے تنخواہوں کی ادائیگی کے مسائل پر بات چیت کی

اتوار 27 اپریل 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن لاڑکانہ ڈویڑن کے صدر عبدالروف دستی نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین وصدر صوبہ سندھ سیدذوالفقارشاہ سے ملاقات کرکے انہیں اندرون سندھ کے بلدیاتی اداروں کے منتخب چیئرمینوں اور میونسپل کمشنروں و ٹا?ن افسران کی ملی بھگت سے ملازمین کی تنخواہوں میں غیرقانونی کٹوتی، من پسند ملازمین کو پروموشن دینے اور تنخواہوں و پنشن کی آن لائن ٹریڑری سے ادائیگیوں کے مسئلے پر بات چیت کی۔

سید ذوالفقار شاہ نے انہیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو تحریری طور پر آگاہ کرکے ایسے اداروں کی او زیڈ ٹی گرانٹ کو بند کرایا جائے گا جس میں ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جارہی ہے اور انہیں گزشتہ برس کے تنخواہوں میں اضافے کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی۔

(جاری ہے)

حالانکہ او زیڈ ٹی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اس کے باوجود ملازمین کو اس اضافے سے محروم رکھنے، واجبات کی عدم ادائیگی، من پسند افراد کو غیرقانونی پروموشن سے آگاہی دی جائے گی اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ڈویڑن میں آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ریکارڈ کو سیپ (SAP) ایپلی کیشن پر منتقل کیا جارہا ہے اور ان شائ اللہ جلد ہی صوبے کے تمام ڈویڑن کے بلدیاتی اداروں کا ریکارڈ بھی اسی طرح آن لائن کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان بھر کے بلدیاتی ملازمین کی ملک گیر واحد رجسٹرڈ فیڈریشن ہے جو بلدیاتی ملازمین کے حقوق و مراعات کا تحفظ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے پانی کی تقسیم کوکسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ فیڈریشن کینالز نکالنے کیعمل کی مذمت کرتی ہے۔ اس سلسلے میں احتجاج میں فیڈریشن کے تمام ڈویڑنز شریک ہیں اور جلد فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین وصوبائی صدر کی حیثیت سیوہ دھرنے میں شرکت کیلیے حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ کا دورہ کریں گے۔

دھرنے میں شرکت پرانہوں نے رسول بخش شاہانی، قلندر بخش شاہانی، علی مردان شیخ، عبدالمجید جسکانی اور دیگر کی دھرنے میں شرکت پر انکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کے لئے ایک تہوار کی حیثیت رکھتا ہے جس میں محنت کشوں کی عظیم قربانی کے نتیجے میں ان کے اوقات کار اور حالات کار کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبے بھر میں یکم مئی کو ریلیاں نکالی جائیں گی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ملاقات میں عبدالعزیز میر بلوچ، مزمل شاہ، محمد نذیر، پھول محمد، مختیار احمد بلوچ، محمد احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات