Live Updates

ھ*مضبوط اتحاد ،یگانگت عمران خان کے بغیر ممکن نہیں،فوری رہا کیا جائے‘ مسرت جمشید چیمہ

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

^لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت مضبوط اتحاد اوریگانگت کی ضرورت ہے اس لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام اسیر کارکنان کو فوری رہائی کیا جائے،پاکستان تحریک انصاف 29 سالہ جدوجہد، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے اور آج ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے،پاکستانی قوم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں سے ہرگزخوفزدہ نہیں ہو گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں جڑیں ہیں ، ہمارے سیاسی مخالفین بھی بند کمروں میں یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں لیکن یہ الگ بات ہے کہ عوام کے سامنے اس کا اعتراف نہیں کیا جاتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جس صورتحال سے دوچار ہے ایسے حالات میں مضبوط اتحاد کو یقینی بنانا ہوگا جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر ممکن نہیں ۔

حکمران ملک و قوم کی خاطر اپنی اناء اور ضد کو پس پشت ڈال کر ظلم اور جبر کا سلسلہ ترک کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی گیدڑ بھبھکیوں سے پاکستانی قوم کو مرعوب نہیں کر سکتا ، اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو وہ آنکھ پھوڑ دی جائے گی ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات