Live Updates

مریم نواز کی سیاسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سندھ کی خواتین مسلم لیگ ن میں شامل ، سماجی رہنما خالدہ شیخ نے باضابطہ شمولیت کا اعلان

اتوار 27 اپریل 2025 19:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)مریم نواز کی سیاسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سندھ کی خواتین مسلم لیگ ن میں شامل ، سماجی رہنما خالدہ شیخ نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا ، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کی کارکردگی اور ولولہ خیز قیادت کو دیکھتے ہوئے سندہ کی خواتین بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونا شروع ہو گئیں ہیں ، اس سلسلے میں سکھر شہر کی نامور سماجی رہنما خالدہ شیخ نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ، مریم نواز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان انہوں گذشتہ روز ن لیگ ضلع سیکریٹریٹ میں انہوںنے خورشید احمد میرانی کے ہمراہ کیا ، ن لیگ میں شمولیت کرنے پر ن لیگ ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے خالدہ شیخ کو ن لیگ کا فلیگ پیش کیا اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی وہ ن لیگ کے مشن کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار اداکرینگی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سکھر کے انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو ،میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ،یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر شاہد حسین میرانی اور انفارمیشن سیکریٹری راشد علی مہر بھی موجودتھے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات