Live Updates

سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنا بھارت کا یکطرفہ ناجائز اقدام ہے‘ لیاقت بلوچ

ْسندھ طاس معاہدہ کے تین فریق ہیں،ورلڈ بنکاس معاہدے کا ضامن بھی ہے‘ نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار 27 اپریل 2025 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں علماء سیاسی قائدین کے وفد، راہِ حق پارٹی کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، قومی مجلسِ مشاورت کے قائدین پیر ہارون گیلانی، قاری یعقوب شیخ سے ملاقات اور جامعہ اشرفیہ میں مجلس اتحادِ اُمت کے مرکزی اجلاس میں شرکت کی۔

یکجہتی فلسطین و کشمیر ملک گیر ہڑتال کے موقع پر لاہور میں فلسطین و کشمیر فلیگ شپ کارواں کی قیادت و خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیانِ پاکستان کا فلسطین، بیت المقدس اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہادر عوام سے محبت، وحدت اور یکجہتی کے جذبات لازوال ہیں، یہ ہی تحفظ اور بقائے پاکستان کی انمول طاقت ہی. امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل اور ملک بھر کی تاجر برادری کے جذبہ ایمانی سے ملک گیر ہڑتال نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو شاندار، پُرعزم اور ایمان پروًر پیغام دیا ہی. کامیاب ہڑتال، فلسطینیوں سے محبت اور یکجہتی کی طاقت اسلامیانِ پاکستان کی طاقت بن گئی ہے اور یہود و ہنود کو طاقتور پیغام دیا ہے کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام متحد، یک جاں اور یک آواز سیسہ پلائی دیوار ہیں. ہزاروں اختلافات ہیں لیکن یہ بیک برنر پر ڈال کر عوام افواجِ پاکستان کی بااعتماد اور پُرجوش پشت بان ہیں. بھارت اپنے مکروہ چہرے کے ساتھ مکار اور انسانیت سے عاری دشمن ہے، اس سے ہر شرارت کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اندرونی محاذ پر اتحاد و یکجہتی اور سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے حکومت، فوج اور پالیسی ساز قومی سلامتی کے اچھے جرآت مندانہ اقدامات کے ذریعے سیاسی محاذ پر بھی جرآت مندانہ اقدام اٹھائیں۔لیاقت بلوچ نے جامعہ اشرفیہ میں مجلس اتحادِ اُمت کے انتظامی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنا بھارت کا یکطرفہ ناجائز اقدام ہے۔

سندھ طاس معاہدہ کے تین فریق پاکستان، بھارت اورورلڈ بنک ہیں اور ورلڈ بنک ہی اس معاہدہ کا ضامن بھی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور ورلڈ بنک بین الاقوامی ثالثی کے تحت طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھات کے خلاف کارروائی کریں۔ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی نے پاکستان کے پالیسی سازوں، صوبائی کارپردازوں بالخصوص اہلِ سندھ کو بڑا پیغام دیا ہی. پانی کی تقسیم کے اندرونی معاہدہ کی حفاظت اور عملدرآمد کے لیے بھارتی آبی جارحیت کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

پانی کے مسئلہ پر وفاقی حکومت نے مجرمانہ غفلت اور تاخیر کی، سندھ کے قوم پرستوں نے اس گنگا میں اشنان کی کوشش کی لیکن بھارت نے سب کچھ ملیامیٹ کردیا۔ وحدت، یکجہتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے 25 کروڑ عوام کا اتحاد اور آئین و قانون اور بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد قومی طاقت ہے۔ حکومت اور ریاست کے نظام پر بالادست سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنا مائنڈ سیٹ بدلے، عوام اور ریاست میں بداعتمادی کا فاصلہ ختم کیا جائے۔لیاقت بلوچ نے بلوچستان بھر اور خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں پُرامن اور کامیاب ہڑتال نے پوری قوم کو نیا حوصلہ دیا ہی. عوام کے جذبات کی قدر کی جائے اور بلوچستان و خیبرپختونخوا کے حقیقی مسائل کو بلاتاخیر حل کیا جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات