Live Updates

صدر زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین

اتوار 27 اپریل 2025 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری بیان میں صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئی54دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہااورکارروائی کے دوران 54خوارج کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ دہشتگردوں کی جانب سے دراندازی ناکام بنانا بڑی کامیابی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات