Live Updates

بھارت کی جارحانہ پالیسیوں، خصوصا ًسندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ

اتوار 27 اپریل 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام "پاکستان زندہ باد" کارریلی کا انعقاد کیا گیا جو چوبرجی چوک سے مسجد شہدا تک نکالی گئی۔ریلی میں لاہور کی تاجر برادری، سول سوسائٹی اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق نے کہا کہ بھارت کی موجودہ جارحانہ پالیسیوں، خصوصا ًسندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے پوری پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طنزیہ طور پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا "شکریہ" ادا کیا کہ اس کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا ہے، مودی کو پیغام دیتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے بالی وڈ فلم نہیں ۔

مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ قوم آج نڈر، بے خوف اور بیدار ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے تاریخی غلطی کی ہے، جس کی سزا اسے بھگتنی پڑے گی۔ اس موقع پرمرکزی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ وہ پورے ملک میں بھارتی اقدامات کے خلاف عوام کو بیدار کرنے کی مہم جاری رکھے گی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات