Live Updates

متحدہ کا سندھ کے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

اتوار 27 اپریل 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدوار آج(پیر)الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے اتوارکو ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت ہے، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 116 ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات