Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا شہر کراچی میں مصنوعی قلت آب پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار

صوبائی خزانے میں کھربوں کا محصول جمع کروانے والے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حق پرست اراکینِ اسمبلی

اتوار 27 اپریل 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا شہر کراچی میں مصنوعی قلت آب پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ شہر کو پانی پہنچانے والی لائنوں میں آئے دن کی ٹوٹ پھوٹ اور رسا جس کی مرمت میں کئی روز کی تاخیر صوبائی حکومت نام نہاد شہری حکومت اور واٹر کارپوریشن کی ملی بھگت میں من پسند مافیا کو نوازنے کی سازش معلوم ہوتی ہے، حق پرست اراکینِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملکی اور صوبائی خزانے میں کھربوں کا محصول جمع کروانے والے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے عوام تمام بنیادی سہولیات پر محصول دینے کے باوجود اپنی ضروریات خریدنے پر مجبور ہے جس سے شہری آبادی کے ساتھ تعصب برتے جانے کا قوی گمان ہوتا ہے معاشی شہ رگ کے ساتھ یہ سلوکِ ناروا سمجھ سے بالاتر ہے، ایم کیو ایم ارکانِ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ و نام نہاد شہری حکومت تاخیری حربوں کا استعمال ترک کرکے فی الفور شہر میں بلاتعطل فراہمی آب اور من پسند مافیا کو لگام ڈال کر ان کے سدِباب کو یقینی بنائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات