Live Updates

مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام مینار پاکستان پراظہار یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

اتوار 27 اپریل 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام مینار پاکستان پراظہار یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ اب تک 65 ہزار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ،جنگی مجرم کے مقابلہ میں پوری دنیا کو جاگنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان اور فلسطین امت کی شہ رگ ہے،بھارتی سازش کے بعد پاکستانی حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ ابتسام الہی ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مسلمان خواتین ،نوجوانوں و بچوں کو ذبح کیاگیااورگھروں پر بے دریغ بارود برسایا جارہا ہے ،ہم یہود و نصاری کاہر فورم پر بھرپور مقابلہ کریں گے ۔شہید حامد الحق کے صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم ظالموں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے،ہاکستانی قوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے،ہم گلی گلی کوچے کوچے میں ان کی آواز بلند کر یں گے۔صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، پانی بند کیا یا جارحیت کی کوشش کی تو قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر وطن عزیز کا بھرپور دفاع کرے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات