Live Updates

بلاول بھٹو کے بیان نے بھارتی سیاسی جماعت میں پھوٹ ڈال دی

ششی تھرور کانگریس پارٹی میں ہیں یا بی جے پی میں ادت راج کا سوال

پیر 28 اپریل 2025 15:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان نے بھارت کی بڑی سیاسی جماعت میں پھوٹ ڈال دی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیا گیا تھا کہ اب بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا ہے، بھارت کو کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون، پاک فوج بارڈر پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کے اس بیان پربھارتی نیشنل کانگریس اور لوک سبھا کے ممبر ششی تھرور کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ نہیں ہے، لیکن اگر وہ کچھ کرتے ہیں تو انہیں جواب کے لیے تیار رہنا چاہیے، اگر خون بہا تو یہ شاید ان کی طرف زیادہ ہو گاتاہم ششی تھرور کی ہی پارٹی کانگریس لیڈر ادت راج نے تھرور کے موقف پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ کیا آپ بی جے پی کے ترجمان ہیں کانگریسی لیڈر ادت راج نے ششی تھرور کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر بی جے پی آدمی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ادت راج نے ششی تھرور سے سوال کیا کہ میں ششی تھرور سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا وہ کانگریس پارٹی میں ہیں یا بی جے پی میں کیا وہ ایک سپر بی جے پی آدمی بننے کی کوشش کر رہے ہیں کیا بی جے پی نے انہیں اپنا ترجمان مقرر کیا ہی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات