Live Updates

کوٹلی میں تاریخی ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر،ہزاروں فرزندان اسلام کی شرکت

کوٹلی کی فضاء لبیک یارسول اللہ اور الجہاد الجہاد لبیک کے نعروں سے گھونج اٹھی علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا دھواں دار خطاب

پیر 28 اپریل 2025 15:44

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) کوٹلی میں تاریخی ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر،ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی کوٹلی کی فضاء لبیک یارسول اللہ اور الجہاد الجہاد لبیک کے نعروں سے گھونج اٹھی علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا دھواں دار خطاب 20 منٹ کے لئے صرف پی ٹی وی ہمارے حوالے کرو ہندوستان کشمیر سے بھاگ جائے گا تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک آزادکشمیر کے زیر اہتمام کوٹلی میں تاجدار ختم نبوت و یکجہتیِ فلسطین وکشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی جانشین امیرالمجاہدین علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے شرکت کی کانفرنس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی کوٹلی شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ہر طرف لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی بالخصوص وہ لمحات قابل دید تھے کہ جب حافظ سعد رضوی نے ناڑ شہر کے مقام پر پہنچے تو ہر دکان کی چھت سے پھولوں کی بارش کی گئی حافظ سعد رضوی کا کشمیر کے انٹری پوائنٹ کے داخلے سے لیکر کوٹلی اور پھر سرساوہ تک جگہ جگہ استقبال ہوا جو کہ سارا ماحول ایک دیدنی کیفیت سے سرشار تھاتحریک لبیک کی کے سیکیورٹی کارکنان نے انتہائی زبردست انداز میں استقبالیہ ریلیوں اور جلوس کومنظم کیاشعبہ خدمتِ خلق نے اپنے فرائض بہت تن دہی سے انجام دیئے کانفرنس کے صدر مقام پر پہنچنے پر ہزاروں افراد نے دیوانہ وار انداز میں اپنے قائد کا پُر جوش استقبال کیا جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی تھیں لیکن پھر لوگوں کے بیٹھنے کے لئے جگہ کم پڑ گئی حافظ سعد رضوی کے خطاب سے قبل تمام ضلعی قیادت، سرپرست اعلیٰ آزاد کشمیر، تینوں ڈویژنزبالخصوص امیر میرپور ڈویژن نے بھی خطابات کئے جبکہ امیر کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی نے مختصر صدارتی خطاب کے بعد اپنے قائد ملت اسلامیہ کو خصوصی خطاب کی دعوت پیش کی تقریب سے علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے خطاب سے قبل لبیک یا رسول اللہ کے نعروں نے پوری فضاء پر روحانی کیفیات طاری کر دیں تقریب سے حافظ سعد حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، 78 سالوں سے لاکھوں کشمیر اپنی جان مال عزت کی قربانی دے چکے ہیں.

جس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے انہوں نے کہا کہ میں آرمی چیف حافظ عاصم منیر سے کہتا ہوں کہ ہمت فرمائیں اور مودی کو کفرکلی سے پکڑ کر دریا میں غوطے لگوائیں. حکمران اگر کشمیر اور فلسطین کے لئے کچھ نہیں کر سکتے تو اقتدار سے الگ ہوجائیں. نہ شہباز شریف اور نہ ہی بلاول ہندوستان کا واضح جواب دے سکتے ہیں ہندوستان کو کوئی رسول اللہ کا غلام ہی ٹھوک کر جواب سے سکتا ہے مسلمانوں کے زوال کی وجہ جہاد سے کنارہ کشی ہے مسلمان اگر آج بھی اپنی فلاح چاہتے ہیں تو جہاد کی طرف آنا ہو گاکشمیر و فلسطین کی آزادی جہاد سے ہو گی نہ کہ اقوام متحدہ یا او آئی سی کے اجلاس سے ہوگی ا نھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی تو یہود و نصاری کی لونڈیاں ہیںوہ ان کے مرضی کے خلاف کہاں فیصلے دے سکتے ہیں، مسلم حکمران بیغیرت ہو چکے ہیں آج ہمیں سلطان نورالدین زنگی،صلاح الدین ایوبی اور سلطان محمود غزنوی جیسے حکمرانوں کی ضرورت ہے حضرت خالد بن ولید جیسے سپہ سالار کی ضرورت ہے جو شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہوکر امتِ مسلمہ کی بہترین قیادت کر سکیں.

قائد ملت اسلامیہ حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ ہمیں کبھی نا کبھی تو لڑنا ہی ہو گا وہ لڑنا اگر صرف پانی کے لئے ہو گا تو اس کی وہ فضیلت نہیں ہو گی جو کہ اسلام کے نام پر لڑنے کی فضیلت ہو گی. بس اب بہت ہو چکا مسلمانوں کا خون بہت بہہ چکا اب بدلے کی ضرورت ہے امیر کشمیر علامہ عبدالغفورتابانی امیر تحریک لبیک آزادکشمیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر قادیانیو کولگام دیں اور انکی سرگرمیوں کو روکا جائے قادیانی اسرائیل بھارت اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں ہم ختم نبوت کے لیے جان بھی قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں.

امیر کشمیر علامہ تابانی نے مزید تحریک لبیک ضلع کوٹلی کی قیادت، تمام تحصیلوں، یوسز اور کارکنان کی محنت کو سراہتے ہوئے حافظ محمد سعد حسین رضوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ علماء، وکلاء، طلباء، اہلیانِ کوٹلی، پولیس انتظامیہ، پریس نمائندگان اور شرکاء کانفرنس کا بھی شکریہ اداکیاہے�

(جاری ہے)

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات