Live Updates

جمعیت کےکارکنان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑےہوکروطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مولانا سمیع الدین

پیر 28 اپریل 2025 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا سمیع الدین نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گی، مووی نے ایک بار پھراپنی روایتی ہٹ دھرمی او بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف سرحدی حدود کی سنگین خلاف ورزی کی ہے بلکہ آبی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو پانی کی قلت کا شکار کرنے کی بھی مذموم کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مولانا سمیع الدین نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے وہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے بلکہ پانی جیسے بنیادی انسانی حق پر بھی سیاست کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیگی۔مولانا سمیع الدین نے کہا کہ کہ ہم ہر محاذ پر اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کا بھرپور دفاع کریں گے اور دشمن کو اس کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات