
کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر میں وکلا کے دھرنے کا 11 واں روز
معیشت کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے‘ ترجمان سندھ حکومت کی وکلا سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل
میاں محمد ندیم
پیر 28 اپریل 2025
16:05

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ببرلو بائی پاس پر وکلا کے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر ملک کے مختلف علاقوں کی جانب سامان کی ترسیل کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز اور مکینک سمیت مختلف کاروبار کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے . قومی شاہراہ کی بندش کا براہِ راست اثر ملک کی معیشت پر پڑ رہا ہے بندرگاہ پر آنے والا درآمدی سامان اندرون ملک منتقل نہیں ہو رہا جب کہ برآمدی سامان بھی مقررہ وقت پر بندرگاہ تک نہیں پہنچ رہا اس تاخیر سے عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے شدید گرمی میں سڑک پر مال بردار گاڑیاں کئی دنوں سے بند پڑی ہیں جن میں موجود اشیا خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں جب کہ گرمی اور دھوپ کی شدت کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے. قومی شاھراہ پر گاڑیوں کا پہیا چلنے سے ہزاروں افراد کے گھروں کا چولھا جلتا ہے دھرنے کی وجہ سے چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وکلاسے دھرناختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلابرادری دھرنوں کو فی الفور ختم کرے، راستے کھولے، راستے بلاک ہونے سے تجارت متاثر ہو رہی ہے، معیشت کو خطرات لاحق ہیں. ترجمان کا کہنا تھا کہ مویشی راستوں میں پھنسے ہوئے ہیںان کی جانوں کوخطرہ ہے، ادویات اور ایندھن کی سپلائی رکی ہوئی ہے ہرقسم کی زرعی اجناس اور تجارت رکی ہوئی ہے. بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کانوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کاکبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ ایک تجویز تھی جوایکنک اورسی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی ، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے جمہوری طریقے سے سندھ کا مقدمہ لڑا، بات واضح ہو گئی ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر یہ کینالز نہیں بنیں گے. ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ اس وقت مودی پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، سرحدوں پر مسائل کا سامنا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی جنگ لڑنی ہوگی انہوں نے کہا کہ کینال منسوخی کی رسمی کارروائی سی سی آئی اجلاس میں پوری ہو جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں دفتر بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
-
کے پی میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی،رانا ثناء اللّٰہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.