Live Updates

ملکی دفاع کیلئے قوم متحد، افواج پاکستان کیساتھ کھڑی، مولانا عبد الماجد

پیر 28 اپریل 2025 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ اگر ازلی دشمن بھارت نے دراندازی یا حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ملکی دفاع کے لیے پوری قوم متحد و منظم ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے صوبائی امن سیکریٹریٹ گلستان جوہر میں مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الماجد فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعہ کی تحقیقات سے فرار اختیار کررہا ہے جس سے بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے دوسری طرف بھارتی جاسوس کل بھوشن کی گرفتاری سے واضح ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت تیزی سے مصروف ہے تاہم پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور اس کی حفاظت کے لیے قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی مودی سرکار نے جو پری پلانگ ڈرامہ رچایا ہے اس سے خطے کے امن کو شدید خطرہ ہے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں میں مودی سرکار کے ڈرامے کے خلاف آواز اٹھائے اور بھارت سے تجارت فوری بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر نہ کرے مودی کے ڈرامے نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات