Live Updates

ئ*ڈیجیٹل روز گار پروگرام ’’صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ‘‘ کی رجسٹریشن جاری، دو دن باقی

ّپاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کلاس رومز تیار، نوجوان فائدہ اٹھائیں،ملک وقاص سعید

پیر 28 اپریل 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل روز گار پروگرام ’’صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ‘‘ کی ملک بھر میں رجسٹریشن جاری ہے، یکم مارچ سے رات نو سے 11 بجے تک دو گھنٹے آن لائن کلاسز ہوں گی جو دس مئی تک جاری رہیں گی، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کلاس رومز بنائے جار ہے ہیں جہاں نوجوانوں کو مفت ہنر سکھایا جائے گا۔

لاہور میں سو سے زائد مقامات، کراچی میں بھی 100 سے زائد، اسلام آباد میں بھی ایک سو سے زائد، پشاور میں بھی 100، کوئٹہ میں 80 سے زائد مقامات پر کلاس رومز بنائے جائیں گے، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سکھر، حیدرآباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، مردان، سوات، مالاکنڈ، لاڑکانہ، نواب شاہ، راولپنڈی، چکوال، اٹک بہاولپور، رحیم یارخان، سرگودھا، میانوالی سمیت دیگر شہروں میں بھی کلاسز کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کے نوجوان بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے موقع ہے وہ ’’صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ‘‘ ڈیجیٹل روزگار پروگرام کی کلاسز لیں اور ہنر سیکھ کر معاشرے کے ہنرمند شہری بنیں۔ مرکزی مسلم لیگ کا ویڑن ہے کہ ہم نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسیوں کا خاتمہ کر کے انہیں باصلاحیت بنانا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایسی مہارتیں سکھانا ہے جو نہ صرف انہیں معاشی طور پر مضبوط کریں بلکہ انہیں عزت اور وقار کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات