Live Updates

مہمند ،قومی مشران ،عوام کا جارحانہ بھارتی عزائم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اقوام متحدہ سے نہتے کشمیریوں پر غاصب ہندوستانی ظلم وبربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 28 اپریل 2025 19:25

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) ضلع مہمند میاں منڈی بازار میں قومی مشران اور عوام نے جارحانہ بھارتی عزائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نہتے کشمیریوں پر غاصب ہندوستانی ظلم وبربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ضلع مہمند کے سب سے بڑے تجارتی مرکز میاں منڈی بازار میں قومی مشران ، علاقے کے علما کرام اور عوام نے ہندوستان کی خطے میں جاری کشیدگی اور جارحانہ عزائم کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریحان شاہ ، ملک میر افضل ، ملک صاحب داد، مولانا عبد الحق ، ملک صاحب داد، ملک موسم ،ملک زیارت گل ،ملک اجمل خان کدی خیل اور ملک نزیر و دیگر نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر پے اگر کسی بھی ملک نے ہمارے گھر پر حملہ کیا تو اس کا دندان شکن جواب دیا جائیگا ، مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کی دفاع کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں اور آئندہ کے لئے بھی ملک کی سالمیت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات