Live Updates

عمران خان دوبارہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،شبرزیدی

عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیراعظم والا نہیں ہے، سابق چیئرمین ایف بی آر

پیر 28 اپریل 2025 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیر اعظم والا نہیں ہے اور یہ ان کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے اور میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کے گاندھی بنیں اور نہرو نہ بنیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا یا اس میں کردار ادا کیا وہ تو بیچارے لالو کھیت، گولیمار اور ایسے علاقوں میں موجود ہیں جبکہ جو اسمبلی میں موجود ہیں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔واضح رہے کہ شبر زیدی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی وزارت عظمی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تھے اور انہوں نے اپنے بے باک انٹرویوز و بیانات کی وجہ سے توجہ بھی حاصل کی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات