Live Updates

&پاکستان اور قطر کا بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 28 اپریل 2025 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان اور قطر نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے استعمال پر زوردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ٹیلیفونک گفتگوہوئی، اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر اعظم کو پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ مشاورتی عمل اور فیصلوں سے آگاہ کیااوربھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات کے پس منظر میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے استعمال پر زوردیا۔پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دوستی کی توثیق کی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات