Live Updates

حکومت اور ٹی ایل پی کا معاہدہ، یکم مئی کو ہونے والا ملین مارچ منسوخ

وفاقی حکومت کی طرف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے معاہدے پر دستخط کیے

Sajid Ali ساجد علی منگل 29 اپریل 2025 11:27

حکومت اور ٹی ایل پی کا معاہدہ، یکم مئی کو ہونے والا ملین مارچ منسوخ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد یکم مئی کو ہونے والا لبیک اقصی یا ملین مارچ منسوخ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس معاہدے پر حکومت کی طرف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دستخط کیے جب کہ ٹی ایل پی کی جانب سے دستخط کرنے والوں میں رکن شوریٰ ڈاکٹر محمد شفیق امینی شامل ہیں۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے مابین مذاکرات میں باہمی اتفاق سے طے پائے جانے والے نکات کے نتیجے میں یکم منی 2025ء کو ہونے والے مارچ کو مؤخر کر دیا گیا ہے، ان نکات کے تحت حکومت پاکستان اسرائیل کی ناجائز ریاست سے متعلق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بیانیہ کا اعادہ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، حکومت پاکستان فلسطین کے لئے اپنی امدادی سرگرمیاں اور طبی سازو سامان کی فراہمی کو ہمیشہ کی طرح جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

Govt and TLP
                                                              
دونوں فریقین کے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ماہرین کی ٹیم کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان بھی رضا کارانہ طور پر شامل ہوگی تاکہ فلسطینی زخمیوں اور قابل علاج افراد کی طبی امداد کو یقینی بنائے، وزیراعظم پاکستان فلسطین میں جاری ظلم و جبر کو فوری رکوانے کے لئے تمام اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب ، مصر ، اردن ، قطر اور ترکیہ کے سربراہان کے ساتھ رابطہ کر کے اس بات پر براہ راست زور دیں گے کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم کو فی الفور روکا جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات