
نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں، عمر ایوب
دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا، اپوزیشن لیڈر
منگل 29 اپریل 2025 17:43

(جاری ہے)
دریں اثناء اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینالوں کے خلاف سندھ کی عوام کی جدوجہد سلام پیش کرتا ہوں ۔
انہوںنے کہاکہ دریائے سندھ بچائو تحریک، اپوزیشن جماعتیں، وکلا برادری، حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ چھ ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ الیکشن سے کچھ گھنٹے قبل ایکنک کی میٹنگ میں سندھ کے پانی پر ڈاکے کی اجازت دی گئی۔ عمر ایوب نے کہاکہ ایکنک کی میٹنگ میں اجازت دی گئی کہ سندھ کا پانی چوری کر کے چولستان کو دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ 8 جولائی 2024 کو آصف علی زداری نے گرین پاکستان انیشیٹیو کے نام سے ایک میٹنگ کی صدارت کی، اس میٹنگ میں آصف علی زداری نے اجازت دی جس کے دستاویز ہم نے پیش کئے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسا پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کی دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں، وکلا نے بھرپور دفاع کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ سی سی آئی کے اجلاس میں کئنال بنانے کا فیصلہ ابھی موخر تو ہوا ہے، خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈلوائیگی۔ عمر ایوب نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے سینے میں خنجر کھونپا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
نئے مالی سال کے آغاز پر پہلے ہی دن سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.