
بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں اپنی ظالمانہ کارروائیاں تیز کردیں، بھارت کے فوجی تسلط کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
منگل 29 اپریل 2025 17:54
(جاری ہے)
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فورسز نے جعلی مقابلوں میں تین بے گناہ نوجوانوں کو شہید اور دو ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔
دھماکہ خیزمواد سے کم از کم ایک درجن مکانات کو تباہ کیاگیا ہے جبکہ دو درجن سے زائد مکانوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔ یہ کارروائیاں کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور اجتماعی سزا دینے کی جاری مہم کا حصہ ہیں۔مقبوضہ علاقے میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری سے تقاضا کرتی ہیں کہ وہ فوری مداخلت کرکے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیری طلباء اور تاجروں کے بڑھتے ہوئے عدم تحفظ پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اور ان سے وابستہ دیگر ہندوتوا تنظیموں کی طرف سے پیدا کردہ فرقہ وارانہ ماحول نے بھارت میں مقیم کشمیریوں میں خوف و دہشت اور احساس عدم تحفظ کو بڑھادیا ہے۔ انہوں نے بھارتی سول سوسائٹی کے ارکان، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور باضمیر سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی ترک کریں اور اس منظم نفرت انگیز مہم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں ۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایک خط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تسلیم شدہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نظرانداز کرکے کشمیری مسلمانوں کو "دہشت گرد" کے طور پر پیش کرنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ خط میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی کھلی دھمکیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی سمیت کشمیری رہنمائوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کی مذمت کی ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.