Live Updates

نجی یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ میں تقسیم اسناد کے حوالے سے تقریب

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر ،سلمان رفیق کی خصوصی شرکت

منگل 29 اپریل 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)نجی یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ میں تقسیم اسناد کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔فلسطینی سفیر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں 27 فلسطینی طالب علموں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں فلسطینی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فلسطین میں قبلہ اول اسے مسلمانوں کے لئے مقدس اور لائق احترام بناتا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ہر محاذ پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر سمیت فلسطین میں انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ فلسطین کی جدوجہد آزادی جرات شجاعت اور قربانیوں سے عبارت ہے۔پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، آپ صرف فلسطین ہی کی نہیں پاکستان کی بھی بیٹیاں ہیں۔ غزا میں اسرائیلی بربریت کی مثال نہیں ملتی۔خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔صوبائی وزراء نے پاس آؤٹ ہونے والے فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں ملازمت کرنے کی پیشکش کی۔

تقریب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی خطاب کیا۔سٹیج پر تقاریر کے دوران جذباتی مناظر دیکھے گئے۔اس موقع پر فلسطینی طلبہ کی تقاریر سن کر تقریب کے شرکاء جذباتی ہو گئے ۔ صوبائی وزراء صحت نے کہاکہ فلسطینی بہن بھائیوں کی قربانیاں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ فلسطینی طلبہ نے یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات