Live Updates

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے ،میرسکندرعلی خان عمرانی

منگل 29 اپریل 2025 19:56

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) سابق صوبائی وزیر بورڈ اف ریوینو بلوچستان میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے پوری افواج پاک کے ساتھ ہے ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے بھارت کی دھمکیوں سے ہزگز مرعوب نہیں ہونگے وطن عزیز پر مر مٹنے کے لئے تیار ہیں پاکستان پر امن ملک ہے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہے عوام اپنی افواج کے ساتھ ملکر دشمن کے خلاف لڑیں گے ان خیلات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا افواج پاک منہ توڑ جواب دیتے کی صلاحیت رکھتی ہے بلوچستان کے عوام اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک کا دفاع افواج پاک کے مضبوط ہاتھوں میں ہے قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بھارت نے اگر جارحیت کی تو پاک فوج بھارت میں گھس کر ان کو تاریخی شکت دیںگے انھوں نے بتایا کہ پاکستان پوری دینا میں امن کا خواہاں ہے امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی انکھیں نکال دینگے ہماری فوج نے وطن عزیز کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اج ملک اور پوری قوم سکھ وسکون سے رہ رہے ہیں تو یہ افواج پاک کی قرباییوں کے بدولت ہے ہمیں اپنی۔

(جاری ہے)

فوج پر فخر ہے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا انڈیا کی ابی جارحیت نا قابل قبول ہے سندھ طاس معاہدہ عالمی قوانین کے تحت ہے پانی کی بندش۔بھارت کے ان کی موت ثابت ہو گا پوری قوم متحد ہے اور اپنی۔فوج کے ساتھ کھڑی ہے پاک فوج ہماری شان و عزت ہے ان کی صلاحیتوں پر پوری قوم کو ناز ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات