Live Updates

ترجمان سندھ حکومت ہیرسوہو کی متنازع کینال منصوبہ مسترد ہونے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

منگل 29 اپریل 2025 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہو نے متنازعہ کینال منصوبہ مسترد ہونے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہونے ایک بیان میںکہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس میں سندھ کا مؤقف جرات سے پیش کیا، سندھ کے عوام کی استقامت نے حق کی فتح ممکن بنائی،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مقدم رکھا۔

ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہونے کہا کہ متنازعہ کینال منصوبے کا خاتمہ سندھ کے پانی، زمین اور عوامی حقوق کی جیت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرامن جمہوری جدوجہد سے عوامی آواز کو کامیابی دلائی،سندھ کے عوام نے ثابت کر دیا کہ حق کے لیے اٹھنے والی آواز کبھی نہیں دبائی جا سکتی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہونے کہا کہ وزیراعلی مراد علی شاہ کو سندھ کے عوام کا بھرپور اعتماد اور خراجِ تحسین،سی سی آئی میں سندھ کے مؤقف کی فتح قوم میں امید کی نئی لہر لے کر آئی،چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے سندھ کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے، سندھ کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی ہر محاذ پر سرخرو ہوئی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات