Live Updates

بھارتی عزائم خطے اورعالمی امن کیلئے مستقل خطرہ ہیں : جے یو آئی

پہلگام حملہ کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر سے بیدخل کرنے کا منصوبہ اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے

منگل 29 اپریل 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے اورعالمی امن کیلئے مستقل خطرہ ہیں،پہلگام حملہ کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر سے بیدخل کرنے کا منصوبہ اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، عوام ماضی کی طرح آج بھی ملکی دفاع اور قومی یکجہتی کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں ظلم و ستم اور مکانات مسمار کا نوٹس لے۔ بھارت نے جارحیت اورانتہا پسندی کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خطے کی امن وسلامتی کیلئے خطرناک ہے۔ مو دی اسرائیل کے نقشہ قد م پر چلنا چاہتا ہے جو اسے مہنگا پڑے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات