Live Updates

بھارت کا پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا منفی پروپیگنڈہ کا تسلسل ہے، بابر خجک

منگل 29 اپریل 2025 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء بابر خجک نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا منفی پروپیگنڈہ کا تسلسل ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور امن واستحکام کی علمبردار ہے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سیاسی قیادت کی جانب سے واقعے سے قبل ہی پاکستان بیانیہ تیار کیا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ واقعہ ایک منصوبہ بند ڈرامہ تھا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ ہٹانا اور پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ملک ان حالات میں بھی دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن معرکہ لڑرہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ بلوچستان کے نوجوان، قبائل اور سول سائٹی نے ہمیشہ ملک کی خود مختاری اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرکے ہر سازش کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے گرفتاری کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ را کیلئے کام کررہا ہے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور جھوٹے فالس فلیگ آپریشنز کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات