Live Updates

جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کی وزیر اوقاف سے ملاقات، مفت تشخیصی سہولیات کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق

منگل 29 اپریل 2025 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (JDC) کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکو و عشر، سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ظفر عباس نے JDC کی سالانہ کارکردگی اور عوامی خدمات کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ظفر عباس نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ JDC کی مفت تشخیصی لیبارٹری روزانہ ہزاروں مستحق مریضوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کو مفت طبی ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے سندھ بھر میں مفت تشخیصی مراکز کے قیام کے لیے مالی معاونت کی درخواست کی، تاکہ پسماندہ طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے JDC کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا عزم ہے کہ ہر شہری کو بلا امتیاز معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ظفر عباس نے سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ JDC کی مفت تشخیصی لیبارٹری کا افتتاح 3 نومبر 2023 کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا جو اس وقت کے وزیر خارجہ تھے جو تنظیم کی عوامی خدمت کے عزم کا مظہر ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات