Live Updates

C پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کا دریائے سندھ پہ بننے والے کینالوں کے منصوبے کے خلاف قانونی اور آئینی جنگ جیتنے پہبلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ کو زبردست خراج تحسین

منگل 29 اپریل 2025 19:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے ترجمان احسان ابڑو نے دریائے سندھ پہ بننے والے کینالوں کے منصوبے کے خلاف قانونی اور آئینی جنگ جیتنے پہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سندھ کی عوام خصوصاً وکلاء برادری، سول سوسائٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعصاب شکن جنگ ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ قومی مفادات کی جنگ تھی جس میں صبر آزما مرحلے کے بعد بلآخر صبر، برداشت ہمت و حوصلے کی فتح ہوئی۔

ایک طرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ٹیم نے آئینی قانونی محاذ سنبھالا تو دوسری طرف سندھ کے باشعور وکلاء دوستوں نے احتجاجی محاذ اور بلآخر فتح حق اور سچ کی ہوئی، اس سارے معاملے کے دوران سندھ کے سیاسی لاوارثوں نے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف نہ صرف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا بلکہ پارٹی کے خلاف سندھ کی عوام کو گمراہ کرنے کا بھی ہر حربہ استعمال کیا، سندھ کے سیاسی گِدھوں نے ایک علیحدگی پسند جماعت کے جھنڈے استعمال کرکے نہ صرف دہشتگردی کی کوششیں کی بلکہ سندھ کی پر امن سرزمین کو کشت وخون میں نہلانے کی بھی سازش کی، سلام ہے پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان کے تحمل برداشت، ہمت حوصلے اور صبر کو کہ ہر شرپسندانہ حرکت کو صبر سے برداشت کیا اور کسی بھی جوابی اقدام سے گریز کرتے ہوئے سندھ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ترجمان نے حقیقی صحافتی ذمہ داریوں کو نبھانے والے ذمہ دار اور ایماندار صحافیوں کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور کینال منصوبے کے خاتمے کو سندھ کے اجتماعی شعور کی کامیابی قرار دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات