Live Updates

ظ* پاکستانی عوام اپنے پانیوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے یک زبان ہے ، ملک امین

منگل 29 اپریل 2025 19:25

#اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پاکستانی عوام اپنے پانیوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے یک زبان ہے ، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنی سلامتی، پانیوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، بھارت کی کسی بھی جارحیت یا غلط فہمی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و چیئرمین ''حقوق اٹک'' ملک امین اسلم چنگیز خان نے حضرو میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی کا مقصد ملک کے محافظوں سے اظہار یکجہتی اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ تھا، ملک امین اسلم نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زندگی کی علامت ہے اور اس کے پانیوں تک بلا رکاوٹ رسائی 24کروڑ پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے، بھارت کی طرف سے دریائی پانیوں پر کسی قسم کی رکاوٹ یا معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کی کوشش کھلی جارحیت تصور کی جائے گی، جس کا پاکستان پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی عظیم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور نریندر مودی کی کھوکھلی جنگی دھمکیاں پہلے کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوں گی، ملک امین اسلم نے کہا کہ دو سال قبل بھی بھارت کی جانب سے جارحیت کی کوشش کو پاک فوج نے ناکام بنایا تھا اور دشمن کے طیارے گرا کر واضح پیغام دیا تھا کہ پاکستان کی فضائی، زمینی اور آبی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، اسی تسلسل میں حضرو میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی جو غورعشی خالد زمان خالقی اشفاق خان کے ڈیرے سے شروع ہو کر تربیلا روڈ سے ہوتی ہوئی ٹول ٹیکس چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ہزاروں افراد پر مشتمل اس ریلی کے شرکاء نے ''پاکستان زندہ باد'' اور ''پاک فوج زندہ باد'' کے فلک شگاف نعرے لگائے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم، چنگیز خان، اور خالد زمان خالقی نے کہا کہ اگر دشمن نے پاکستانی پانیوں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم دشمن کی سانس روکنے میں بھی دریغ نہیں کرے گی، ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نے پاکستان کو ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت عطا کی، جو آج کسی بھی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے، ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات