Live Updates

uعلاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بارے میں شواہد موجود ہیں کہ یہ علاقائی حریفوں کی معاونت سے کیا گیا،پاکستانی قونصلرکا خطاب

منگل 29 اپریل 2025 19:25

? نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے ہونے والی الزام تراشیوں کا جواب دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کے ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے خطاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقائی حریف کی سر پرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بارے میں شواہد موجود ہیں کہ یہ علاقائی حریفوں کی معاونت سے کیا گیا۔جواد اجمل نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کی حمایت کرے، پاکستان نے پہلگام میں ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات