Live Updates

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا‘محسن نقوی

جعفر ایکسپریس معاملے میں بھارت ملوث تھا ،چند روز میں ثبوت سمیت تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ‘ وزیر داخلہ

منگل 29 اپریل 2025 21:05

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، سرحدوں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،موجودہ صورتحال میں بھارت میں الیکشن سمیت دیگر معاملات ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس معاملے میں بھارت ملوث تھا جلد ثبوت سامنے رکھیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ چند روز میں ثبوت سمیت تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر ایران نے ثالثی کی کوشش کی تو مثبت ردعمل دیں گے، ثالثی کے معاملات کا انحصار کشیدگی کی صورتحال پر ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب بھارت نہیں جائے گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات