Live Updates

ژ*57 اسلامی ممالک کی حکومتیں مظلوموں کے حق میں عملی اقدامات کریں: سراج الحق

منگل 29 اپریل 2025 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امت مسلمہ تو جاگ رہی ہے، اب عالم اسلام کے حکمران بھی جاگ جائیں، شکوہ اپنوں سے کیا جاتا ہے غیروں سے نہیں، غزہ میں بچوں اور خواتین کو شہید کیا جارہا ہے، 57 اسلامی ممالک کی حکومتیں مظلوموں کے حق میں عملی اقدامات کریں۔ بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

(جاری ہے)

ایوان اقبال میں تحریک بیداری امت مصطفی کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران امت کے جذبات کی ترجمانی کریں، امریکہ سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اہل فلسطین گزشتہ ڈیڑھ برس سے صہیونی سفاکیت کا مقابلہ کررہے ہیں، وہ قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرکے پوری امت پر احسان کررہے ہیں، تاریخ ان کی مزاحمت کو ہمیشہ یاد رکھے گی، پوری امت مسئلہ فلسطین پر متحد ہے، ضرورت ہے حکمران طبقہ بھی بہادری کا مظاہرہ کرے۔ سیمینار سے دیگر اکابرین نے بھی خطاب کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات