Live Updates

}پیپلز پارٹی اپنی روایت کے مطابق ضمنی الیکشن لڑے گی: حسن مرتضیٰ

منگل 29 اپریل 2025 21:05

ٓ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ڈسکہ+لاھور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی روایت کے مطابق ضمنی الیکشن لڑے گی، کارکن اور عوام ھماری طاقت ہیں، ہم الیکشن میں آپکے ساتھ الیکشن لڑیں گے،وہ غالبکے ہائوس ڈسکہ میں رانا محمود اشرف، رانا فاروق اشرف کی رہائش گاہ پر پی پی 52 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے جانیوالے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رھے تھے۔

اس موقع پر چودھری اختر علی چھوکر،چودھری ریاض، ڈاکٹر جاوید جان،تنویر جٹ، حسن اشرف بھٹی، سید ریاض شاہ، شہباز خان، عبدالرزاق سلیمی، رانا فاروق اشرف، شوکت اعوان، نوین سلیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حسن مرتضیٰ نے مذید کہا کہ پی ایس ایف، پیپلز یوتھ، پی ایل ایف اور پارٹی عہدیداروں نے الیکشن بنانا اور ھم حوصلے اور قوت سے الیکشن لڑینگے، پارٹی نے جس ساتھی کو ٹکٹ دیا ھم مل کر اسکا الیکشن لڑیں گے۔

دریں اثنا انہوں نے ڈسکہ انتظامیہ کی طرف سے پیپلز پارٹی امیدواروں کے بینرز اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل عملے نیصوبائی لیڈرشپ کے استقبالیہ بینرز اور فلیکسز اتار لئے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ مقامی انتظامیہ انتقامی ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو گھیراؤ کرینگے، پیپلز پارٹی اور اسکے امیدواروں کو ایسی حرکتوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ حسن مرتضیٰ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشن ن لیگ ڈسکہ انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات