Live Updates

ج*سندھ طاس معاہدہ کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، یوسف ہاشمی

منگل 29 اپریل 2025 21:20

ش*شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر شیرانی یوسف ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو آبی جارحیت کی شکل میں کھلم کھلا دہشت گردی ہے جس کی ہم بھرپور مذت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانی خواہ میں ضلعی انتظامیہ شیرانی کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد جھوٹے الزامات کی آڑ میں عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی نا کام کوشش اور شرمناک آبی جارحیت کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں یوسف ہاشمی کی سربراہی میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میںایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکانے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ریلی اور سمینار میں مختلف محکموں کے آفیسران اساتذہ کرام سمیت طالبعلموں اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئیمعززین نے شرکت کی یوسف ہاشمی و دیگر نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ شیرانی کے عوام اور تمام غیور محب وطن پاکستانی ایک پیج پر ہیں مقررین نے کہا کہ بھارت کا اپنے کیے دھرے پر واویلا اور بے بنیاد الزام تراشیاں بھارت جیسے مکار دشمن کی بوکھلاہٹ کا مثالی نمونہ ہے جس کی وجہ سے بھارت کا بدنما چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جکا ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات