Live Updates

پوری پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے،جنگ باتوں سے نہیں جذبے سے لڑی جاتی ہے،بلال سلیم قادری

جنگ کا نام سن کر بھارتی افواج کے افسران اور اہلکاروں نے چھٹیوں پر جانے کی تیاریاں شروع کر دیں،جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک

منگل 29 اپریل 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بھارتی سازشوں اور دھمکیوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ہمیشہ جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے مظلوم بننے کی کوشش کی ہے مگر ہر بار اسے منہ کی کھانی پڑتی ہے۔بھارت کبھی طاس معاہدے کی باتیں کرتا ہے تو کبھی پہلگام فلیگ آپریشن بھارتی حکومت کی تمام باتیں ہوا میں ہوتی ہیں جس کا نہ کوئی سر ہوتا ہے نہ کوئی پیر جھوٹ کو بھارت جتنا بھی چھپانا چاہے گا کبھی چھپا نہیں پائے گا۔

بھارت شاید یہ بھول گیا ہے کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔پوری پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ جنگ باتوں سے نہیں جذبے سے لڑی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا کے تمام مذاہب میں دین اسلام وہ مذہب ہے جس کی عظمت کو دیگر مذاہب بھی مانتے ہیں۔ہماری دینی تعلیمات ہمیں یہ درس دیتی ہیں کہ ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑے ہو اور مظلوم کی مدد کرو۔

بھارت کی جانب سے الزام تراشی کو ہر کوئی غلط کہہ رہا ہے۔بھارت ہمیشہ پاکستان کی مخالفت اور دشمنی کی طرف رہا ہے۔مودی بھی اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔پوری پاکستانی قوم اپنے دفاعی اداروں کے اشارے کی منتظر ہے۔بھارتی حکومت سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی کردار کشی کر رہی ہے۔جنگ کا نام سن کر بھارتی افواج کے افسران اور اہلکاروں نے چھٹیوں پر جانے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

کیا بھارت جنگ سے باتوں سے لڑے گا۔بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش کیے بغیر پاکستان پر الزام تراشیاں شروع کر دیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے حملوں کا استعمال کرتا ہے۔مودی سرکار پاکستان کے امیج کو خراب کرنے اور بھارت کے اندرونی معاملات کو چھپانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشنز کے منصوبے بناتی ہے۔

بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مگر پاکستان نے ان تمام معاملات کو خود ہی سنبھالا کبھی عالمی سطح پر بھارت کی کو کردار کشی نہیں کی بھارت نے ہمیشہ دہشتگردی کا سہارا لے کر پاکستان کو بدنام کیا مگر کبھی بھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو پایا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات