
آئی ایم ایف کا آخری پروگرام تبھی ہو سکتا ہے کہ جب سٹرکچرل ریفارمز ہوں، محمد اورنگزیب
تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش جاری ہے،ہماری کوشش ہے حکومت کو جس کاروباری معاملات سے نکال سکتے ہیں نکال دیں، ملک اب نجی شعبے کو چلانا ہے، وفاقی وزیرخزانہ کاایف پی سی سی آئی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب
فیصل علوی
بدھ 30 اپریل 2025
15:20

(جاری ہے)
ایک ہفتے میں 70 سے زائد ملاقاتیں کیں گئیں۔ ملٹی لٹرل پارٹنرز عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ دوست ملکوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
امریکہ کے سینئر انتظامی عہدے داران کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔ چین، برطانیہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستان میں معاشی استحکام دنیا کے سامنے ہے۔ درآمدات میں اضافہ بڑا مسئلہ ہے۔ ان شاءاللہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا تاہم یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے گا۔24 کروڑ لوگوں کو ملک چلانے کیلئے ہمیں ٹیکس ریونیو چاہیے۔ وفاقی وزیرخزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں۔ بزنس کمیونٹی کہتی ہے کہ ہم مزید ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن ہم ٹیکس اتھارٹی سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے تاہم یہ قابل عمل نہیں کیونکہ ہم 30 سے 40 لاکھ لوگوں کا ملک نہیں ہیں۔ٹیکس سے استثنیٰ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر سمیت ہر وہ شعبہ جات جو برآمدات کرتا ہے اور آمدنی کماتا ہے اسے ٹیکس نیٹ میں آنا ہو گا۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں ہم اس بجٹ میں کیا کرسکتے ہیں کیا نہیں کر سکتے یہ سب بھی دیکھنا ہے، بطور عوام خادم ہم نے سب شراکت داروں کے پاس جانا ہے کہ آپ اپنی سفارشات بھی دیں، ایسا نہیں کہ ان سفارشات کو ردی میں ڈال دیا جائے گا۔معاشی استحکام کی مثال نہیں ملتی۔ زرمبادلہ کا استحکام آیا ہے۔ بہت عرصے بعد جاری کھاتا پورے سال کا فاضل ہوگا، فسکل سائڈ پر بھی توازن آچکا ہے۔ فسکل سرپلس میں صوبوں نے بھی کردار ادا کیا۔ افراط زر میں کمی بھی کامیابی کی کہانی ہے۔ پالیسی ریٹ میں ایک ہزار بیسس پوائنٹس کمی آ چکی۔امریکہ میں ہونے والی ملاقاتوں میں معاشی استحکام ہر بات ہوئی جس میں ہر کسی نے ہماری کارکردگی کو سراہا۔ہم ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ٹیکسیشن میں انسانی مداخلت کو کم سے کم سطح پر لانے کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ ہراسمنٹ کا عنصر ختم ہوجائے اور جو لوگ آجاتے ہیں کہ اتنے نہیں اتنے کرلیں یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا۔محمد اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کا ٹیکس اتھارٹیز پر اعتماد بڑھانا اور پراسیس کو آسان بنانا ہوگا۔اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلایزہشن کی کوشش ہے۔ انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیٹا کے زریعے ٹیکس بیس کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ ٹیکس گزاروں کے ساتھ ڈیٹا کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ کابینہ نے منظوری دے دی تھی کہ ٹیکس پالیسی آفس کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے الگ رکھا جائے گا وہ فنانس ڈویژن کو رپورٹ کرے گا۔ جب کوئی نیا کاروبار شروع کرتا ہے تو 5 سے 15 سال کے معاملات سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کرتا ہے لیکن ہم بجٹ ایک سال کیلئے اخراجات اور آمدنی کو دیکھتے ہوئے بناتے ہیں۔آئندہ تسلسل کے ساتھ بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکس پالیسی آفس سارے معاملات دیکھے گا۔ ایف بی آر کلیکشن پر فوکس کرے گا۔ ایف بی آر کا پالیسی کے ساتھ آخری سال بجٹ میں ہے اس کے بعد ان کاکردار ختم ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
-
کرغزستان میں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے پہلی سرکاری اسلامی اکیڈمی
-
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا کوٹ لکھپت جیل سے وکلاء کو خط
-
بحیرہ بالٹک میں زہر پھیلاتا ہوا دوسری عالمی جنگ کا زنگ آلود گولہ بارود
-
سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر، تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں
-
چین کی انیس ٹریلین ڈالر کی اسٹاک مارکیٹ غیر ملکیوں کے لیے پھر پرکشش
-
کچرا ٹھکانے لگانے کا نیا منصوبہ، پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم
-
برطانیہ آج اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، برطانوی میڈیا
-
H-1B ویزا پر ایک لاکھ ڈالر کی فیس، امریکی اعلان سے بھارت میں ہلچل
-
اسرئیل اور عرب ممالک کے مابین تلخیوں کی تاریخ، کب کیا ہوا؟
-
جنگوں کے بدلتے نظریات (دوسرا حصہ)
-
پی آئی اے میں مفت و رعایتی ٹکٹوں کی بندربانٹ کا انکشاف، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.