Live Updates

انڈیا مقبوضہ کشمیر سے توجہ اٹھانے کے لیے سندھ طاس ماہدہ پر ناکام سیاست کررہے ہیں ، نورعلی

بدھ 30 اپریل 2025 23:08

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) سندھ طاس معاہدہ کی خلاف وزری کسی صورت منظور نہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ انڈیا مقبوضہ کشمیر سے توجہ اٹھانے کے لیے سندھ طاس ماہدہ پر ناکام سیاست کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ نے ڈی سی لورالائی میران بلوچ کے جانب سے ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سمینار کی صدارت اور مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ نے کی۔سیمنارمیں اے سی یحیخان کاکڑ۔لورالائی کیمختلف بوائز گرلز گورنمنٹ اسکولوں کے پرنسپل سوشل سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈینشل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ نیکہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف وزری کیسی بھی صورت نامنظور ہے انڈیا پانی پر سیاست کررہی ہے اور انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و جبر کا بازار گرم کیا ہے اس سے توجہ اٹھانے کے لیے اس جیسے ناکام حربہ استعمال کررہا ہے لیکن بھارت ہوش کے ناخون لے ہمارے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے انڈیا کو واضع کیا کہ انڈیا نے اگر پاکستان کو ہلکارا تو پاک فوج صفہ ہستی سے بھارت کا نام و نشان مٹا دیگا سمینار سے مختلف مقرین نے خطاب کیا اور بھارت کے جانب سے سندھ طاس معائدہ کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور مقرین نے یہ عہد کیا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دے سکتاہے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات